نوسربازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری سے لوٹ مار کرلی۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے میں رسول نامی شہری کو نامعلوم نوسربازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے روک لیا اور اس دوران اس سے نقدی، موبائلز اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔