سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنادیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔
تھا نا نشاط آباد کے علاقے میں جماعت علی نامی شہری کو ملز موں نے مبینہ طور پر قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ تشدد کرتے ہوئے لہولہان کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔