منشیات اور شراب کی بڑی برآمدگی، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی اور غیر قانونی شراب فروشی کے الزامات کے تحت پولیس نے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
بی زیڈ پولیس نے ملزم عبدالوہاب سے 10 لٹر اور ملزم بلال سے 15 لٹر غیر قانونی شراب برآمد کی۔ صدر پولیس نے ملزم نعیم سے 20 لٹر اور ملزم جاوید سے 10 لٹر، جبکہ ملزم راحت سے 20 لٹر شراب قبضے میں لی۔دولت گیٹ پولیس نے ملزم عبدالقیوم سے 1100 گرام ہیروئن، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم اللہ رکھا سے 1100 گرام ہیروئن اور کپ پولیس نے ملزم راشد سے 1100 گرام ہیروئن ضبط کی۔ مخدوم رشید پولیس نے ملزم اصغر سے 1460 گرام چرس قبضے میں لی۔