گھر پر قبضے کی کوشش ،خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

گھر پر قبضے کی کوشش ،خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر پر قبضے کی کوشش کے دوران خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں فارس بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔

 وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز م زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور قبضہ کرنے کی نیت سے گھر کی تعمیرات اور سامان کو توڑ پھوڑ کر شکار بنانا شروع کر دیا گیا۔ جبکہ اس دوران خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں