گیارہ سالہ بچے سے زیادتی ڈی پی او کا نوٹس، دوملزم گرفتار
حافظ آباد (نمائندہ،نامہ نگا)حافظ آباد کے علاقہ جھاریانوالہ میں گیارہ سالہ بچے سے زیادتی،
ڈی پی او کامران حمید کا سخت نوٹس،پولیس تھانہ سٹی نے فوری کارروائی کرکے دوملزموں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ (ط)گھر کے قریب دکان پر وڈیو گیمز کھیل رہا تھا کہ ملزم توصیف اسے ورغلا کر قریبی حویلی لے گیا جہاں پہلے سے موجود ملزم ابوذر نے اس سے زیادتی کی اوردونوں فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ابوذر کو اسکے ساتھی توصیف کو گرفتارکرلیا۔ ڈی پی او کامران حمیدکاکہنا ہے کہ بچے کا میڈیکل کروایا جارہاہے اور پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزموں کو قرار اقعی سزادلوائے گی۔