میونسپل کمیٹی کا ملازم رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

 میونسپل کمیٹی کا ملازم رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

حافظ آباد (نمائندہ،نامہ نگار)محکمہ انسداد رشوت ستانی نے میونسپل کمیٹی کے ملازم کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

محلہ شیرآباد کے رہائشی ذوالفقار نے محکمہ کو درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ میونسپل کمیٹی کے ملازم شبیر رحمانی نے دوماہ قبل اس سے مکان کے نقشہ کی مد میں سولہ ہزار رشوت لی اور بعدازاں نہ تو نقشہ بنوایا اور نہ ہی وہ رقم واپس کررہاہے جس پر کارروائی کی گئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نائب قاصد شبیر نے عرصہ دراز سے غریب خوانچہ فروشوں اور ریڑھی بانوں سے بھتہ وصول کرنا معمول بنا ہواتھا۔ وہ میونسپل کمیٹی میں نوسرباز مشہور تھا اس پر کوئی ہاتھ ڈالنے کو تیار نہ تھا۔ ڈیوٹی کئے بغیر تنخواہیں وصول کرنابھی اسکا معمول تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں