قصور،ظفروال میں حادثات ، خاتون ٹیچرسمیت 6جاں بحق

قصور،ظفروال میں حادثات ، خاتون ٹیچرسمیت 6جاں بحق

مین دیپالپور روڈ پربس کی ٹکرسے رکشہ سوارٹیچرحمنہ دم توڑگئی ،7طلبہ زخمی چھانگا مانگا اور میاں والا گھاٹ میں 3 افراد، پنڈی بوہڑی میں 2نوجوان ہلاک

قصور،کھڈیاں خاص،ظفروال (نمائندگان دنیا،خبر نگار )قصور اورظفروال میں ٹریفک حادثات میں خاتون ٹیچرسمیت 6افرادجاں بحق ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ مین دیپالپور روڈ فیض عام کمپلیکس نیا لاری اڈا کے قریب تیزرفتار ٹرک نے رکشہ سوارنجی سکول کے بچوں کو کچل دیا،جس سے 11سالہ نور، 12سالہ عبدالرؤف، 5 سالہ شاہ زیب،7سالہ زوہیب،10 سالہ حسنین اور نگہت سمیت سات بچے زخمی ہوگئے جبکہ موضع دوست پورہ کی رہائشی 25سالہ ٹیچر حمنہ جس کی چندروزبعدشادی تھی جاں بحق ہوگئی ، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیاجبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔

ادھر چھانگا مانگا جنگل کے قریب مین روڈ پر بہاول نگر سے لاہور جانے والی مسافر بس نے سڑک کنارے کھڑی اینٹوں سے بھری خراب ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی،جس سے 26 سالہ مستنصر موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ ارشد ،عمران اور زبیر زخمی ہو گئے ،جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا جبکہ چونیاں کے نواحی علاقے میاں والا گھاٹ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 27سالہ صدام اور15سالہ آصف دم توڑ گئے اور 18 سالہ شفیق زخمی ہوگیا۔دوسری طرف ظفروال میں شکرگڑھ روڈ پر پنڈی بوہڑی سٹاپ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے خوفناک تصادم میں نوجوان سجاول اور جواد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ اویس، افضل، ذیشان اور عبدالغفارزخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہسپتال ظفروال منتقل کر دیا گیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں