گھر میں چوری کا ملزم گرفتار،79تولے زیورات ،20 لاکھ روپے برآمد
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ ایمن آباد پولیس نے گھر میں چوری کی واردات کرنے والا پکڑ اگیا، 79 تولے طلائی زیورات اور 20 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔
تھانہ ایمن آباد پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ 6 فروری کو وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ شادی کی تقریب میں گیا ہوا تھا ،غیر موجودگی میں نامعلوم چور ان کے گھر سے طلائی زیورات اور رقم لے گئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزموں کی تلاش شروع کر دی،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم عبداللہ کو گرفتار کرکے 79 تولے طلائی زیورات اور 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی ۔