ننکانہ :پتنگ بازی جاری،نوجوان ڈور پھرنے سے شدید زخمی

ننکانہ :پتنگ بازی جاری،نوجوان  ڈور پھرنے سے شدید زخمی

ننکانہ صاحب(خبر نگار )ننکانہ صاحب میں پتنگ بازی کا جان لیوا کھیل جاری، نوجوانگلے پر ڈورپھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

 نواحی علاقہ ریحان والہ میں پتنگ بازی کے دوران تیز دھار ڈور گلے پر پھرنے سے بابر شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد تھانہ منڈی فیض آباد پولیس نے ابتدائی طور پر متاثرہ افرد کو خاموشی اختیار کرنے پر مجبور کیا تاہم معاملہ سنگین ہونے پر پولیس حرکت میں آ گئی اور پتنگ بازی پر کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے متعددافراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں