علی پور چٹھہ :پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا
علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر )پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس اہلکار وں نے ڈیرہ دین محمد قادر آباد روڈ پر معمول کی ناکہ بندی کے دوران مشکوک شخص کی تلاشی لی۔۔۔
اصغر علی عرف قیصر سکنہ محلہ اسلام آباد علی پور چٹھہ کے قبضہ سے 1520 گرام منشیات برآمد ہوئی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او مجاہد عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔