کھلا پٹرول فروخت کرنے پر دکاندار کو حوالات پہنچا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کھلا پٹرول فروخت کرنے والے دکاندار کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں کھلے پٹرول کی دکان قائم کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا جو علاقہ مکینوں کے لئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔