شہری کے گھر سے لاکھوں مالیتی نقدی اور دیگر سامان چوری

شہری کے گھر سے لاکھوں مالیتی نقدی اور دیگر سامان چوری

واردات تھانہ جھنگ بازار کے علاقے فرید ٹاؤن میں ارشاد نامی خاتون کے گھر ہوئی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر نامعلوم ملزم لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان لے اڑے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے فرید ٹاؤن میں ارشاد نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم گھر میں داخل ہوئے اور وہاں سے نقدی، طلائی زیورات ،ایل سی ڈی ، اوون، استری، جوسر مشین، کپڑے ، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کر گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں