سکیورٹی کے نامناسب انتظامات پر 2 دکاندارگرفتار ،مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا انتظام نہ کرنے والے 2 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا،ملزموں کی جانب سے اپنی دکانوں پر سکیورٹی گارڈز کو تعینات کیا گیا تھا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔ جس پر دونوں دکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔