سابق وزیر نذرگوندل کے کزن کو 3 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر قتل کی دھمکی

سابق وزیر نذرگوندل کے  کزن کو 3 کروڑ روپے  بھتہ نہ دینے پر قتل کی دھمکی

منڈی بہاء الدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لیگی ایم این اے ناصر اقبال بوسال کے کزن کے اغوا کے بعد سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کے کزن قیصر شہزاد عرف نوشی کو 3 کروڑ تاوان ادا کرنے کی کال موصول ہوئی۔۔۔

 جس میں مبینہ ملزموں نے اپنا تعارف وقاص بڈھے کا اور انعام وینس کے نام سے کر ایا ۔انکا کہنا تھا کہ ایم این اے ناصر اقبال بوسال کے کزن حسن بوسال کے بعد اب تمہاری باری ہے اگر تم نے 3 کروڑ روپے کی فوری ادائیگی نہ کی تو تمہیں تمہاری فیملی کے ہمراہ اغوا کر لیا جائے گا رقم نہ ملنے پر قتل کر دیا جائے  گا۔ تھانہ گوجرہ پولیس نے قیصر شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں