سی سی ڈی اہلکار بن کر ملزم 80ہزار ،موبائل لے اڑے
ملزم شہر ی کو منشیات بیچنے کا بھی کہتا رہا ، عامر اور مناکیخلاف مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر )سی سی ڈی اہلکار بن کر شہریوں سے لوٹ مار کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا ۔پولیس وردی میں ملبوس ملزم عامر شہری کو منشیات بیچنے کا بھی کہتا رہا ،دونوں ملزم ڈرا دھمکا کر 80 ہزار نقدی ، موبائل فونز لے اڑے ۔تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق فیصل کے ملازم منا نے اسکے گھر سے دو موبائل چوری کر لیے ۔چند روز بعد منا واپس فیصل کے گھر آیا اوربات چیت کرتے کہا باہر موٹرسائیکل کو تالا لگا کر آتا ہوں اور عامر نامی شخص کو اندر لے آیا۔
جس نے کہا وہ سی سی ڈی اہلکار ہے اوردھمکیاں دینا شروع کر دیں اور کہا اس نے ایس ایچ او کو تھپڑ مارے ہیں ، ایف آئی آر کے مطابق منا نے کہا وہ کے پی کے میں امیر پور کے کہنے پر واردات کرنے پنجاب آجاتے ہیں ۔عامر نے پسٹل منا کو دیا اور کہا فائر مار دو ،ملزم 80ہزار لیکر فرار ہو گئے ۔عامر کی جیب میں آئس تھی کہنے لگا کہ لڑکے رکھ کر آئس فروخت کرو۔ستوکتلہ پولیس نے عامر اور منا کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔