منڈی عثمانوالہ :جھولے سے گر کر 11 سالہ بچہ شدید زخمی
قصور(نمائندہ دنیا)منڈی عثمانوالہ کے علاقہ گوہڑ جاگیر میں جھولے سے گر کر 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
عرفان نامی شخص نے بچوں کی تفریح طبع کیلئے جمپنگ اور مختلف جھولے لگا رکھے تھے۔ 11 سالہ آفتاب ولد شریف آرائیں جھولا جھولتے ہوئے اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکا اور بلندی سے زمین پر آ گرا اور اس کے سر پر گہری چوٹ آئی ، اسے شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔