جھنگ پولیس کی کارروائیاں 24 گھنٹوں میں 16 ملز م گرفتار
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او جھنگ کے احکامات پر منشیات کے ناسور کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
پولیس نے 16 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 21 کلوگرام سے زائد چرس اور 60 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں فرحان، شگفتہ، شان، ناصر، عرفان، جابر سلطان، پٹھانی بی بی، تسلیم عباس، عمر دراز، غلام اکبر، فیصل، عثمان، واجد، محسن، آصف اور طاہر شامل ہیں۔