چوری کیس :بیوی بری 2 سال بعد شوہر گرفتار

چوری کیس :بیوی بری 2 سال بعد شوہر گرفتار

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ،بیوی کی بریت کے بعد اسی کیس میں دو سال بعد شوہر کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔

 اسلام آبادپولیس نے محمد مدثر کو عدالت پیش کر کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، وکیل صفائی حبیب حنظلہ نے ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا پولیس کی جانب سے 2روز قبل ملزم کو اٹھا کر حبس بے جا میں رکھا گیا، ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، ہائیکورٹ نے ایس پی سے رپورٹ مانگی تو ملزم کو پیش کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں