اسلحے کی نمائش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے مکہ سٹی کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔