ڈیفنس :گھر میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق

ڈیفنس :گھر میں آگ  لگنے سے 2 بچے جاں بحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی ایچ اے فیز 5 میں واقع گھر میں آتشزدگی سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے ۔آگ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔۔۔

 ریسکیو  ذرائع کے مطابق اہلکار جب جائے حادثہ پر پہنچے تو دونوں بچے پہلے سے مردہ حالت میں ملے ۔ریسکیو حکام نے بتایا جاں بحق بچوں کی شناخت 5 سالہ سعد اور 3 سالہ علیزہ کے نام سے ہوئی ، بچے سرونٹ کوارٹر میں اکیلے موجود تھے اور والدین نیچے گھر میں کام کر رہے تھے کہ اچانک کمرے میں آگ لگ گئی۔ریسکیو کی جانب سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں