پولیس مقابلے ،کانسٹیبل شہید،2ڈاکو ہلاک،ایک زخمی گرفتار

پولیس مقابلے ،کانسٹیبل شہید،2ڈاکو ہلاک،ایک زخمی گرفتار

گجرات میں ڈاکو ناکہ لگاکر لوٹ مار کررہے تھے ،پولیس پہنچی تو فائرنگ کر دی کانسٹیبل عمر آفتاب شہید ،ڈاکو عادل ہلاک،دیپالپور میں طوران خان مارا گیا

لاہور،دیپالپور(مانیٹرنگ ڈیسک،تحصیل رپورٹر) گجرات میں پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ ایک ڈاکو بھی مارا گیا ، تھانہ کڑیانوالہ کے علاقے میں ڈاکو سڑک پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے ،گشت پر مامور پولیس اہلکار پہنچے تو ڈاکوئوں نے سیدھی فائرنگ کردی ، کانسٹیبل عمر آفتاب شہید ہو گیا ، پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر ڈاکو بیلہ کی طرف بھاگ گئے ، سرچ آپریشن کے دوران ڈاکو عادل کی لاش مل گئی ، دیپالپور میں نیو آلو منڈی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،بتایا گیا ہے کہ پانچ ڈاکوؤں نے اسلحہ  کے زور پر شہری سے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزموں کا تعاقب کیا جس پرڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو طوران خان مارا گیا ،ہلاک ڈاکو پندرہ سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس نے ایک زخمی ڈاکو ابوبکر کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزم فرار ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں