غلہ منڈی سے نشئی کی لاش برآمد

غلہ منڈی سے نشئی کی لاش برآمد

کامونکے (نامہ نگار)غلہ منڈی سے 35سالہ نشئی کی لاش برآمد، گزشتہ صبح شہریوں نے اسے مردہ حالت میں دیکھ کر سٹی پولیس کو اطلاع دی، جسکے بعد ریسکیو 1122 کے ذریعے لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت موضع اجان چک کے اشرف کے نام سے ہوئی جو عرصہ دراز سے منشیات کا عادی تھا اور اسکی موت بھی نشہ کی زیادتی سے ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں