لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں 2بھائیوں سمیت 6 افراد پرتشدد
موترہ(نامہ نگار)لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات میں 29 افراد نے دو بھائیوں سمیت چھ افرادکوتشددکانشانہ بناڈالا۔
تھانہ موترہ کے علاقہ گھوئینکی کے وارث کے بھائیوں کو ملزم ارشد’کاشف ’اسد اور آٹھ نامعلوم افرادنے تشددکرکے زخمی کردیا ۔موضع گگھڑ والی کے ارباز کے والد کو ملزمان عثمان ’علی رضا ’علی حمزہ اور اعجاز نے تشددکرکے زخمی کردیا ۔ ڈسکہ کے احتشام کے بھانجے سمیت تین نوجوانوں کو ملزم صائم ڈار’عبداﷲ ’مصطفی مغل وغیرہ نے تشددکرکے زخمی کردیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔