مرالی والہ :مردوخواتین پر تشدد،12افراد کیخلاف مقدمہ

مرالی والہ :مردوخواتین پر  تشدد،12افراد کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی(نامہ نگار)مرالی والہ میں مردوخواتین پر تشدد،گالیاں اور فائرنگ کرنے پر خاتون سمیت12افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 اظہرہ بی بی نے داؤد خاں کے گھر میں اہل خانہ سے گالی گلوچ کی۔ منع کرنے پر داؤد خان کے والد کو گالیاں دیں گریبان سے پکڑ کر مکوں سے ماراچھڑانے کی کوشش پرداؤد کے ساتھ بھی ہاتھا پائی ہو گئی دیگر ملزم منیب حسنین سمیت دس نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ، گیٹ کو گولیاں لگیں۔ اہل محلہ نے جان چھڑائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں