ایسٹر :فائرنگ، ناجائزاسلحہ پر58 ملزم گرفتار، بھاری منشیات بھی ضبط

ایسٹر :فائرنگ، ناجائزاسلحہ پر58 ملزم گرفتار، بھاری منشیات بھی ضبط

لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی بہترین حکمت عملی سے ایسٹر پر شہر میں مجموعی صورتحال پُرامن رہی۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ فول پروف سکیورٹی انتظامات سے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا گیا۔ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر58 ملزموں کو گرفتار کرکے 1بندوق اور 52 پسٹلز برآمد کیے گئے ۔ دورانِ گشت پولیس نے بھاری منشیات کی ترسیل بھی ناکام بنا کر ملزموں سے 26 کلو چرس، 2 کلو 390 گرام ہیروئن، 6 کلو آئس اور 433 لیٹر شراب برآمد کی ۔ ون ویلنگ پر6 ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں