شورکوٹ :نئے بائی پاس روڈ پر فائرنگ سے لڑکازخمی ،ملزم گرفتار

 شورکوٹ :نئے بائی پاس روڈ پر  فائرنگ سے لڑکازخمی ،ملزم گرفتار

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)شورکوٹ کے نئے بائی پاس روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں 13 سالہ صہیب زخمی ہو گیا،

جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم معیز عمر عرف رانا مون نے پستول سے فائرنگ کر کے لڑکے کو زخمی کیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی حافظ عبداﷲ جپہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی جبکہ علاقہ مکینوں نے ایس ایچ او کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں