بچوں کو کام پر رکھنے والے افراد کیخلاف مقدمات درج
کمالیہ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئرکی کارروائی ، کمسن بچوں کو کام پر رکھنے والے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قمر عباس نے ریلوے روڈ پر غلام ربانی اور ریلوے پھاٹک پر عثمان حیدر کیخلاف کارروائی کی۔جنہوں نے اپنی دکان پر 15 سال سے کم عمر بچوں کو کام پر رکھ کر چائلڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔