مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر 3 قصابوں کیخلاف مقدمہ
موترہ(نامہ نگا ر )بڑا گوشت مہنگا فروخت کرنے پر 3 قصابوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے ٹیم کے ہمراہ موضع کنڈن سیان اور گوجرہ میں چھاپہ ماراتو قصاب ریاض ’طلعت او ر عدنان بڑا گوشت 900روپے کے بجائے 1200روپے فی کلو فروخت کررہتے تھے جنہیں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے رنگے ہاتھوں پکڑلیاپولیس نے کارروائی شروع کردی ۔