مویشی چور گینگ گرفتار، بھینس گائے اور تین بکریاں برآمد
ماموں کانجن نمائندہ دنیا) تھانہ ماموں کانجن پولیس کی مویشی چور گینگ کے خلاف کارروائی۔
گینگ کا سرغنہ شاہد پاولی سکنہ 552 گ ب ساتھیوں عمرحیات اور زاہد اقبال سمیت گرفتار۔ گرفتار گینگ نے 14وارداتوں کا انکشاف کیا۔ پولیس تھانہ ماموں کانجن کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ ماموں کانجن پولیس نے ملزموں سے ایک بھینس، ایک گائے اور تین بکریاں کل سات لاکھ چھیاسی ہزار روپے کی برآمدگی کر لی۔