تلونڈی :مخالف کے قربانی کے بچھڑے کی ٹانگ کاٹ ڈالی

تلونڈی :مخالف کے قربانی  کے بچھڑے کی ٹانگ کاٹ ڈالی

تلونڈی(نامہ نگار)قصور میں تلونڈی کے نواحی علاقہ کوٹ لارڈ خاں میں مخالفین نے شہری کے لاکھوں مالیت کے قربانی کے بچھڑے کی ٹانگ کاٹ ڈالی۔

کاشف نامی شہری نے الزام عائد کیا کہ ملزموں پرویز اور اشفاق وغیرہ نے ذاتی رنجش پر اسکے قیمتی بچھڑے کی ٹانگ کاٹ دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد ملزموں پرویز اور اشفاق اور دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں