نشے کے عادی کی فائرنگ، نوجوان زخمی

 نشے کے عادی کی فائرنگ، نوجوان زخمی

قصور(خبرنگار)قصور کے نواحی گاؤں راجہ جنگ میں نشے کے عادی شخص کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں راؤ خان والا ریلوے سٹیشن کے قریب معمولی تکرار پر آئس کے نشے کے عادی اصغر عرف بھولا نے فائرنگ کر کے 27 سالہ عظیم کو زخمی کیا۔ زخمی کو سینے اور کمر میں گولیاں لگنے کے باعث ریسکیو ٹیم نے بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں