ٹریفک حادثات، ایک بچہ جاں بحق اور ایک ڈرائیور دم توڑ گیا

ٹریفک حادثات، ایک بچہ جاں بحق اور ایک ڈرائیور دم توڑ گیا

لاہور روڈ جامن والی کالونی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 7 سالہ آکاش جاں بحق جھنگ روڈ کے قریب کار اور ہارویسٹر کے تصادم میں عثمان علی مارا گیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔لاہور روڈ جامن والی کالونی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 7 سالہ محمد آکاش موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے لاش ہسپتال منتقل کر کے ورثاء کے حوالے کر دی۔دوسرے حادثے میں جھنگ روڈ کے قریب کار اور ہارویسٹر کے تصادم میں 44 سالہ عثمان علی زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں