گرفتار ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گرفتار ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
تھانہ ڈجکورٹ کے علاقے میں پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار کئے گئے ملزم علی رضا کے بتائے ہوئے ایڈریس پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔