مہنگائی پر کریک ڈاؤن، 2 دکانیں سیل، 3 دکاندار گرفتار

مہنگائی پر کریک ڈاؤن، 2 دکانیں سیل، 3 دکاندار گرفتار

جھنگ بازار اور ملحقہ علاقوں میں قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے انسپکشن

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈمن آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے پر دو دکانیں سیل کر دیں، جبکہ موقع سے تین دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک کے خلاف سنگین خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔انہوں نے جھنگ بازار اور ملحقہ علاقوں میں پھل، سبزیوں اور کریانہ اشیاء کی قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے انسپکشن کی۔ اس دوران زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کو مجموعی طور پر 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں