نوسر بازوں نے خاتون کو بھاری مالیت کے کپڑے سے محروم کر دیا

نوسر بازوں نے خاتون کو بھاری  مالیت کے کپڑے سے محروم کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خاتون کو بھاری مالیت کے کپڑے سے محروم کر دیا۔

تھانہ ریل بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نجمہ پروین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ گول ریل بازار کے قریب نامعلوم نوسر بازوں نے اسے باتوں میں الجھا لیا اور اس دوران دھوکہ دہی سے اس کے بھاری مالیت کے کپڑوں سے بھرا بیگ اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں