مضر صحت کھویا تیار کرنے والا یونٹ سیل
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی، جس دوران ایک نجی یونٹ کو سیل کر دیا گیا
جہاں غیر معیاری اور مضر صحت کھویا اور دیگر فوڈ آئٹمز تیار کی جا رہی تھیں۔پولیس کے مطابق یونٹ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔