نہر میں کرنٹ ، 16بھینسیں ہلاک
ننکانہ صاحب ،موڑکھنڈا(خبر نگار،نامہ نگار ) ننکانہ کے علاقہ موڑ کھنڈا کے گائوں کوٹ فاضل میں واپڈا کی مبینہ غفلت کے باعث بوسیدہ بجلی کی تاریں ٹوٹ کر نہر میں جا گریں۔
جس سے پانی میں کرنٹ پھیل گیا اور نہر میں نہاتی 16بھینسیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔اس واقعے سے زمیندار کو تقریباً چار کروڑ روپے کابھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔