پولیس کو چوتھے کوارٹر کا 44 ارب کا بجٹ جاری
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا 44 ارب کا بجٹ جاری کر دیا گیا۔مہنگائی کے باعث پنجاب پولیس کو 6 ارب کا بجٹ کم جاری کیا گیا ہے۔۔۔
رواں مالی سال کے 2سوارب کے بجٹ میں سے 194کا بجٹ جاری کیا گیا ہے ۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تمام اضلاع اور یونٹس کو چوتھے کوارٹر کے 44 ارب کے فنڈزجاری کئے گئے ۔چوتھے کوارٹر کے سب سے زیادہ پیسے سی سی پی او لاہور کو 7ارب 10کروڑ روپے جاری۔پنجاب کانسٹیبلری کو دوارب روپے ،سی پی فیصل آباد کو 1.9ارب روپے ،سی پی او راولپنڈی کو 1.9ارب روپے ،سی پی اوگوجرانوالہ کو 1.2ارب روپے ،سی پی او ملتان کو 1.2ارب روپے ، ڈی پی او شیخوپورہ کو 700 ملین روپے ،ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب کو 1.4 ارب روپے ،سی ٹی ڈی پنجاب کو 1.5 ارب روپے ایس پی یو پنجاب کو 1.5 ارب روپے ایلیٹ فورس کو 179 ملین،سی ٹی او لاہور کو ایک ارب روپے سی ٹی او گوجرانوالہ کو 109 ملین روپے ملیں گے ۔