ملکوال:اتائی کے کلینک پر چھاپہ چھری سے حملہ ،کارروائی کیلئے درخواست ،میڈیکل سٹور سیل
ملکوال(نمائندہ دنیا نیوز)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملکوال ڈاکٹر عدنان ملک کا ہریا میں اتائی کے کلینک پر چھاپہ، کارروائی کرنے پر اتائی ڈاکٹر نے چھری سے حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر عدنان ملک نے پولیس تھانہ ملکوال کو درخواست دی کہ گزشتہ روز دوبارا ہریا گاؤں کا دورہ کیا تو اتائی ڈاکٹر شاہد عمران نے بغیر اجازت کے سیل توڑ کر کلینک کھول رکھا تھا اور دوبارہ غیر قانونی پریکٹس کر رہا تھا۔منع کرکے کلینک کو سیل کیا تو ملزم شاہد عمران نے محکمہ صحت کے ملازم ظفر اقبال پر چھری سے حملہ کر دیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے ۔ ڈاکٹر عدنان نے چوٹ دھیراں میں بھی چھاپہ مار کر ایک میڈیکل سٹور کو قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر سیل کر دیا۔