سیالکوٹ:35 عارضی اور 6مستقل تجاوزات ختم ،جرمانے

سیالکوٹ:35 عارضی اور 6مستقل تجاوزات ختم ،جرمانے

ایمن آباد روڈ، امام صاحب روڈ اور پل نالہ ایک نیکاپورہ کے علاقوں میں آپریشن

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کی زیرِ نگرانی ایمن آباد روڈ، امام صاحب روڈ اور پل نالہ ایک نیکاپورہ کے علاقوں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی میں 35 عارضی اور 6 مستقل تجاوزات کو ختم کر دیا گیا جبکہ 15 افراد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔ 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد جبکہ 3 مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ سڑکوں، فٹ پاتھس اور عوامی گزرگاہوں کو مکمل کلیئر کروا دیا گیا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکے ۔اس موقع پر دکانوں کے آگے لگائی گئی ترپالیں بھی اتار دی گئیں جنکی آڑ میں سڑک پر غیر قانونی طور پر سامان رکھا جاتا تھا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔چیف آفیسر زبیر وٹو کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں