ماموں کانجن: اتائیوں اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز کیخلاف کارروائیاں تیز
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ڈی ڈی ایچ او عطاالحق شاہ اور ڈرگ انسپکٹر ہارون تاندلیانوالا نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی ہدایت پر کنجوانی میں عطار میڈیکل سٹور، اصغر میڈیکل سٹور اور ملک عابد میڈیکل سٹور جبکہ گڑھ فتح شاہ میں المکہ فارمیسی کے خلاف کارروائی کی۔
اس دوران متعدد دیگر میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔ گاؤں 505 گ میں خضر عباس نامی مبینہ اتائی کے کلینک پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے ممنوعہ ادویات برآمد ہونے پر کلینک کو سیل کر دیا گیا۔