جھنگ :منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزم گرفتار
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر منشیات کے ناسور کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے ، جس کے دوران تھانہ شورکوٹ سٹی کے علاقے سے منشیات کے 4 ڈیلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملز موں کے قبضے سے 4370 گرام چرس اور 15 لٹر شراب برآمد ہوئی، جبکہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے ۔