کھڈیاں : نہر کے قریب ایک اور نامعلوم لاش برآمد
کھڈیاں خاص (نمائندہ دنیا) کھڈیاں خاص میں نہر کے قریب ایک اور نامعلوم لاش برآمد، قتل کئے کا شبہ ظاہر کیا جارہا۔
نواحی علاقے ڈھولن روڈ میں نہر کٹورہ کے قریب برآمد ہونیوالی نامعلوم شخص کی لاش پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق لاش بالغ مرد کی ہے جس کے چہرے اور گردن کے پچھلے حصے پر گہرے زخم موجود ہیں جبکہ جسم خون آلود ہے ۔ مقتول نے صاف ستھرے کپڑے اور جوتے پہن رکھے تھے ، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا کہ اسے کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد یہاں لا کر پھینکا گیا۔