گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

گھر میں گھس کر خاتون  کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑے پھاڑ ڈالے۔

تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم زبردستی گھر میں داخل ہو گیا اور اسے قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں