دوجواں سالہ لڑکیوں کو مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

دوجواں سالہ لڑکیوں کو مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

گلبرگ اور جھمرہ کے علاقے میں درندگی واقعات،ملزموں کیخلاف مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوجواں سالہ لڑکیوں کو مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقے میں زاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بھانجی کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ تھانہ چک جھمرہ کے علاقے میں اللہ دتہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی کو ملزم نے گھر سے اغواکرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں