سونا 2100، چاندی کی قیمت میں 65روپے تولہ کمی

سونا 2100، چاندی کی قیمت  میں 65روپے تولہ کمی

کراچی (خبر ایجنسیاں)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کی کمی سے 4ہزار 555ڈالر کی سطح پر آگئی۔

 جس کے مقامی مارکیٹ میں بھی اثرات سامنے آئے ، عالمی مارکیٹ میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 100روپے کی کمی سے 4لاکھ 77ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1ہزار 801روپے کی کمی سے 4لاکھ 09ہزار 689روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 65 سینٹس کی کمی سے 73ڈالر 65 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 65روپے کی کمی سے 7ہزار 849روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 65روپے کی کمی سے 6ہزار 729روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ عالمی و مقامی مارکیٹوں میں اتار چڑھا رجحان نے سابقہ ریکارڈ کی بلندیوں کے بعد فروخت کا دباؤ دیکھا جا رہا ہے ۔ مہنگائی کو متاثر کرنے والی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے کی وجہ سے مضبوط امریکی ڈالر نے سونے کی طاقت کو فی الوقت کمزور کر دیا ہے ۔دوسری جانب پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امر یکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 75 پیسے ہو گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں