لینڈ ریکارڈ سینٹر کا کلرک شہری سے رشوت بٹورنے پرگرفتار
محمود کواینٹی کرپشن ٹیم نے 1لاکھ لیتے پکڑ لیا،مقدمہ درج، قانونی کارروائی شروع
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شہری سے رشوت بٹورنے والے لینڈ ریکارڈ سینٹر کے سینئر کلرک کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لینڈ ریکارڈ سینٹر کے سینئر کلرک محمود کو قابوکر لیا جس کی جانب سے دستاویزی معاملات مکمل کرنے کیلئے شہری سے ایک لاکھ روپے رشوت وصول کی گئی تھی جسے اینٹی کرپشن ٹیم نے رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسکے قبضے سے حاصل کی گئی رقم بھی برآمد کر لی۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ۔