شیخوپورہ:قتل یا حادثہ؟ 2 کمسن بھائی جوہڑ میں ڈوب گئے
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخوپورہ کے علاقہ عیسیٰ نگری میں قتل یا حادثہ؟ 2 کمسن بھائی جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، دونوں کی لاشیں گھر کے قریبی جوہڑ سے مل گئیں۔۔
تھانہ صدر کی آبادی عیسیٰ نگری نزد ہاکی سٹیڈیم محلہ معراج پورہ کے محنت کش عمران کے دو بیٹے 6 سالہ شعیب اور 4سالہ صائم پیر کے روزگھر سے کھیلنے نکلے اور واپس نہ آئے ۔سارا دن پتہ جوئی کے بعد تھانہ صدر پولیس نے انکی ایف آئی آر درج کرلی ۔ منگل کی صبح دونوں بھائیوں شعیب اور صائم کی لاشیں گھر کے قریب واقع جوہڑ کے پانی میں تیرتی ہوئی نظر آئیں، جس سے علاقہ میں خوف وہراس پیداہوگیا ۔پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادیا۔تھانہ صدر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کمسن بھائی کھیلتے ہوئے جوہڑ میں گرے ہیں یا انہیں قتل کیا گیا ہے ؟