ہسپتال میں دوائی لینے آئے شہری کو جیب تراشوں نے لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہسپتال میں دوائی لینے آئے شہری کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم کارڈیالوجی ہسپتال میں اعظم نامی شہری دوائی لینے کے لئے آیا اور ڈاکٹر کے کمرے کے باہر کھڑا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملز موں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرجے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔