جھنگ:کرنٹ لگنے سے 2نوجوان زخمی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ سرگودھا روڈ پر چک نور شاہ ڈسپوزل، چونگی نمبر 22 کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں دونوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔